اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکشن ترامیمی بل 2022ء قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
وفاقی کابینہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اوورسیز کے لیے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے پائلٹ پروجیکٹ کااجرا کرے، پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، رپورٹ پر فیصلہ ہوگااوورسیز کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملکہ میکسما سے ملاقات