وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، وفاقی کابینہ نے انرجی کنزرویشن پلان منظور کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیوز پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے سائفر آڈیوز پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے انرجی کنزرویشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ  4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی 41 کروڑ روپے فنڈز کی سمری منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:

 لسبیلہ کی 2 حصوں میں تقسیم کیخلاف درخواست، سماعت ملتوی

وفاقی کابینہ نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت کی۔ وزیرِ داخلہ کا اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے غلط ریکارڈ پیش کرکے وارنٹ حاصل کیے تھے۔

کابینہ اجلاس کے دوران سائفر گمشدگی اور مبینہ آڈیو لیکس کے متعلق جاری تحقیقات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے وزراء سے آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل پر مشاورت کی۔

اتحادی جماعتوں کے وزراء سمیت کابینہ اراکین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے مختلف آپشنز پر بریفنگ دی۔ کابینہ نے انرجی کنزرویشن پلان کی منظوری دے دی۔ 

 

Related Posts