قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول منظور کرلیا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بجٹ پر بحث 13 جون سے شروع ہوگی اور پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق وقت دیا جائے گا۔ یہ بحث 21 جون کو مکمل ہوگی۔
اسپیکر کے مطابق گرانٹس اور کٹ موشنز پر بحث اور ووٹنگ 24 اور 25 جون کو ہوگی، جبکہ 26 جون کو قومی اسمبلی میں فنانس بل منظور کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 27 جون کو ضمنی گرانٹس اور دیگر متعلقہ امور پر بحث اور ووٹنگ کی جائے گی۔حکومت آج دوپہر پاکستان اکنامک سروے 2024-25 جاری کرے گی۔
وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج 2 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اقتصادی سروے 2024-25 پیش کریں گے