عیدالاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، بچاؤ کیلئے قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے وفاقی، صوبائی وزارت صحت اور متعلقہ محکموں کوایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ صحت کی ایڈوائرزی کے مطابق کانگو وائرس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، عید الاضحیٰ پر جانوروں کے ساتھ رابطہ بڑھ جاتا ہے، کانگو وائرس متاثرہ جانور سے انسانوں میں منتقل ہونے کے خدشات ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران ہاتھ میں کٹ لگ جانے سے وائرس انسانی خون میں شامل ہوجاتا ہے، یہ ایک مہلک وائرل بیماری ہے جو نائیرو وائرس کے ذریعے پھیلتی ہے، مویشی، بکری اور بھیڑ بنیادی طور پر وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ کے گردے کن چیزوں سے متاثر ہوسکتے ہیں، اپنی خوراک کا جائزہ لیجئے

محکمہ صحت نے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ایڈوائرزی میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مویشی منڈی میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی بینر آویزاں کیے جائیں۔

Related Posts