وفاقی کابینہ، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے اہم منظوری ملنے کے بعد بلوچستان میں سکیورٹی فورسز خصوصی اختیارات حاصل کرلیں گی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے ترمیم کی منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب بلوچستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ حال ہی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے سنگین واقعات میں متعدد شہادتیں اور اموات ہوئیں۔ ترمیم کے بعد سکیورٹی فورسسز دہشت گردی کے خلاف مؤثرآپریشن کرسکیں گی۔

بلوچستان میں آپریشن کیلئے سکیورٹی فورسز کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے ایک درجن سے زائد حملے کیے تھے۔

دہشت گردوں کے حملوں کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے میں 21 معصوم شہریوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر شہید کیا گیا جبکہ 10 ایف سی جوانوں سمیت پاک فوج کے جوان بھی شہید ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 21معصوم شہریوں کا تعلق پنجاب سے تھا۔

Related Posts