ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 9 اگست تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انکم ٹیکس ریٹرن
ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 9 اگست  تک  توسیع کردی گئی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں موجودہ توسیع عوام کی سہولت کے لیے کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ٹیکس گوشوارے وقت پر جمع کرائیں۔ 

ایف بی آرنے ہدایت کی ہے کہ  غیر منقولہ جائیداد یا 1000 سی سی کی گاڑی رکھنے والے بھی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت گوشوارے جمع کروائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست تک توسیع کی گئی تھی اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ ٹیکس گوشوارے وقت پر جمع کروا کر مسائل سے بچیں۔

Related Posts