گوشوارے دیرسے داخل کرنے والے بھی فعال ٹیکس دہندگان بن سکتے ہیں۔ایف بی آر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکس گوشوارے
(فوٹو: ایف بی آر)

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ اپنے گوشوارے دیر سے داخل کرنے والے پاکستانی شہری بھی سرچارج ادائیگی کی شرط پر فعال ٹیکس دہندگان بن سکتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) اعلامیے کے مطابق سال 2020ء کی فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست 2 روز قبل یکم مارچ 2021ء کو جاری کی گئی۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ٹیکس دہندگان کی تازہ ترین فہرست فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آفیشل ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکے گی، لاکھوں افراد نے گوشوارے جمع کرادئیے۔

گزشتہ ماہ کے آخری روز 28 فروری تک ملک بھر میں انکم تیکس گوشوارے 26 لاکھ 23 ہزار افراد نے داخل کرائے جبکہ گزشتہ برس 2020ء میں 28 فروری تک 24 لاکھ 30 ہزار افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے کہا کہ ہم نے رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 35 ارب روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

 رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے ایف بی آر نے کہا کہ جولائی سے جنوری کے دوران 35 ارب روپے کی اسمگل کی جانے والی اشیاء ضبط کر لی گئیں۔

مزید پڑھیں:  7 ماہ کے دوران 35 ارب کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔ایف بی آر

Related Posts