اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں دی جائے گی۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانیکی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراچکے ہیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے 20 لاکھ سے تجاوز کرنیکا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:مری، ہوٹل کے مالک پر نان 150روپے میں فروخت کرنے پر مقدمہ
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندہ کی جانب سے درخواست دینے پر 15 روز اضافی دئیے جاسکتے ہیں، متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جاسکتی ہے۔