مولانا فضل الرحمان جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
مولانا فضل الرحمان جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت سے بدلہ لینے پر تُل گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹ دی ہیں جبکہ قوم نے دیکھ لیا ہے کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا اور ہل کر باہر گرا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے مولانا کو مسترد کرکے ثابت کیا ہے کہ ہم انتہا پسندی کے ساتھ نہیں ہیں۔ عوام نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تمام پلان چوپٹ کرکے آپ کو پلان ”ایگزٹ“ کا سہارا لینا پڑا۔

انہوں  نے کہا کہ فضل الرحمان کے حکومت مخالف آزادی  مارچ پلان بی کے تحت ملک کی شاہراہیں بلاک کرنے کا پلان بھی عوام نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جمہوریت کے راستے میں انا کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں، حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان لشکر کشی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں میں ناکام ہوچکے ہیں اور اب اپنی خفت مٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ محمد نواز شریف  جلد صحتِ کاملہ کے مالک بنیں۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تندرستی کی دُعا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دعا گو ہیں نواز شریف جلد صحت کاملہ کے مالک بنیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts