غیر سیاسی اور تخریبی ذہنیت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ڈی ایم اور جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے بعد پشاور کے نوادرات کا اسکینڈل بھی آرہا ہے۔

کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال کے پیش نظر الیکشن کو وقت پر نہیں بلکہ مقررہ تاریخ کے بعد ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان حکومت نے قتل کے مجرم کو سر عام سزائے موت دیدی

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہے کیونکہ اس کی وجہ سے اہم ادارے میں تفریق پیدا ہوئی اور معیشت تباہ ہوگئی، غیر سیاسی اور تخریب کار ذہنیت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے نوجوانوں کو بے راہ روی کی جانب گامزن کردیا ہے، ہم نے عمران خان نے اخلاقی قدریں زمین بوس کردیں، موجودہ حکومت معیشت کی جلد از جلد بحالی کو ترجیح دے رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ کے پاس سپر پاور کا ٹائٹل نہیں رہا، طاقت کے گھمنڈ میں ہمیں کوئی اپنا غلا م نہ سمجھے۔

Related Posts