صدر ن لیگ کو دن میں تارے نظر آ رہے ہیں۔فیاض الحسن کی شہباز شریف پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر ن لیگ کو دن میں تارے نظر آ رہے ہیں۔فیاض الحسن کی شہباز شریف پر تنقید
صدر ن لیگ کو دن میں تارے نظر آ رہے ہیں۔فیاض الحسن کی شہباز شریف پر تنقید

پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو دن میں تارے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ مریم اورنگزیب دن میں خواب دیکھ رہی ہیں۔

وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کسی طرح استعفیٰ دے دیں لیکن ان کی یہی خواہش انہیں چین سے جینے نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت مند کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا۔ وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں خطاب

فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرزا غالبؔ نے ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے، شاید ن لیگ کے صدر کے لیے ہی کہا تھا، جبکہ وہ “فسادی” مارچ کے قریب بھی نہیں پھٹکتے۔

آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم اورنگ زیب جو یہ سوچ رہی ہیں کہ “فسادی مارچ” کامیاب ہوگا، ان کی یہ اُمید ہمیں خام خیالی دکھائی دیتی ہے، حکومت 5 سال پورے کرکے رہے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے وزیر برائے کالونیز  فیاض الحسن چوہان نے کہا  کہ مولانا فضل الرحمان اصول کے نام پر وصول کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ بھارت کا کٹھ پتلی میڈیا انہیں ہیرو بنا کر پیش کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مؤقف کی تعریف پوری دنیا میں ہو رہی ہے جبکہ انہوں نے بھارت پر مسلط مودی حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بہترین کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کا کٹھ پتلی میڈیا مولانا فضل الرحمان کو ہیرو بنا کر پیش کر رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان

Related Posts