لاہور میں چنگ چی رکشے میں سوار لڑکی کو ہراساں کرنیوالے اوباش نوجوان کی شناخت ہوگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
چنگچی میں لڑکی سے نازیبا حرکت، ترجمان پنجاب حکومت نے اوباش نوجوان کی شناخت کی تصدیق کردی
چنگچی میں لڑکی سے نازیبا حرکت، ترجمان پنجاب حکومت نے اوباش نوجوان کی شناخت کی تصدیق کردی

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہے کہ 14 اگست کے روز چنگچی رکشے میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے اوباش نوجوان کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشہ میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

اب اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم ٹریس ہوگیا ہے، گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس نوجوان کو ٹریس کرلیا ہے، ٹریس کرنا اہم کام تھا کیوں کہ ویڈیو میں اس کا چہرہ نہیں تھا۔ ٹریس ہوگیا ہے تو گرفتاری بھی عمل میں آجائے گی۔

خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں بھی منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی،کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ اس واقعے میں بھی اب تک 66 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان کرکٹ ٹیم کے 14 کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے، پی سی بی