فیصل قریشی بہت جلد نئے ڈرامے میں نظر آئینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 سال سے ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فیصل قریشی ڈرامہ سیریل ظلم کے ساتھ ڈراموں میں واپسی کررہے ہیں۔

ڈرامہ ہم ٹی وی پر پیش کیا جائے جس کی کہانی ناانصافی اور لچک پر مبنی ہے۔ ڈرامے میں فیصل قریشی ایک ظالم آدمی کا کردار ادا کریں گے۔

فیصل قریشی کو آخری بار ڈرامہ سیریل مول میں دیکھا گیا تھا، اُن کے دیگر کامیاب پراجیکٹس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، بشر مومن، میری ذات زرہ بے نشان، زخم، بھیگی پھلکیں اور حیوان شامل ہیں۔

قبل ازیں جنوری 2023 میں ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے ڈراموں میں کم عمراداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں ڈراموں میں جن اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتا ہوں وہ مجھ سے عمر میں کافی چھوٹی ہوتی ہیں۔

کیا فیصل قریشی نے رمضان ٹرانسمیشن میں ڈارک ویب کے بارے میں بات کی تھی؟

انہوں نے کہا تھا کہ لیکن اس پر ہم کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری عوام ایسے ڈرامے ہی دیکھنا چاہتی ہے جس میں شادی یا محبت دکھائی جاتی ہے، اگر ہم اس موضوع سے ہٹ کر کوئی ڈرامہ بناتے ہیں تو وہ اتنا مقبول نہیں ہوتا۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے قبل میں نے ڈرامہ سیریل ناراض میں کام کیا تھا جس میں باپ اور بیٹے کے درمیان ناراضگی دکھائی گئی تھی لیکن افسوس اُس ڈرامے کو اتنی پذیرائی نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عوام کی سوچ شادی کے گرد ہی گھومتی ہے اسی لئے ہم جب کسی اور موضوع پر ڈرامہ بنانے کا سوچتے ہیں تو وہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہوتا اور مجبوراََ ہمیں ایسے موضوع پر ڈرامے بنانے پڑتے ہیں جنہیں عوام دیکھنا چاہتی ہے۔

Related Posts