پی ڈی ایم جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئے، سیاست چھوڑ دوں گا۔فیاض چوہان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئے، سیاست چھوڑ دوں گا۔فیاض چوہان
پی ڈی ایم جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئے، سیاست چھوڑ دوں گا۔فیاض چوہان

لاہور: وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آؤ، سیاست کا میدان چھوڑ کر کوئی اور کام کرلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مکس اچار پارٹی جلسے میں 10 ہزار لوگ بھی نہیں لاسکے گی۔ پی ڈی ایم سربراہ پورے ملک سے عوام کی آمد کی باتیں کرتے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں کرسیاں 10 ہزار لگائی گئی ہیں۔

گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر دس فٹ کے فاصلے پر ایک کرسی لگائی جارہی ہے۔ نیکٹا نے جلسے میں دہشت گردی کا انتباہ جاری کردیا، پھر بھی پی ڈی ایم کو شرم نہ آئی۔ پی ڈی ایم عام انسانوں کی زندگی کو خطرات کی طرف دھکیل رہی ہے۔ حکومت نے جلسے میں رکاوٹیں پیدا نہیں کیں۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ مینارِ پاکستان میں حکومت نے پانی نہیں چھوڑا، یہ لوگ ابو کی کرپشن بچاؤ مہم پر نکلے ہوئے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو چاہئے تھا کہ سمجھداری کا مظاہرہ کرتی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو تابعدار خان کا نام دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے 6 روز قبل کہا کہ بیگم صفدر اعوان فرسٹریشن میں پی ٹی آئی سے اپنے اندرونی بغض و عناد کا اظہار کر رہی ہیں۔ بیگم صفدر اعوان سن لیں، نواز شریف عدلیہ، ریاست، احتسابی اداروں اور جمہوری نظام کا ناخلف اور نافرمان ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور جلسے کی ممکنہ ناکامی نے بیگم صفدر کا  چین برباد کر دیا‘ فیاض چوہان

Related Posts