شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان مارول سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں جبکہ دیگر اہم پاکستانی فنکار پہلے ہی سیریز کا حصہ بن چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی ہارون رشید نے کہا کہ فواد خان مارول سیریز کی فلم مس مارول میں جلوہ گر ہوں گے جو دنیا کی پہلی مسلمان خاتون مارول سپر ہیرو پر بنائی گئی ہے۔
ہارون رشید کے مطابق فواد خان آئی ایم ڈی بی کے آفیشل پیج پر شائع کردہ فہرست میں بھی جگہ بنا چکے ہیں۔ قبل ازیں بھارتی اداکار فرحان اختر، پاکستانی اداکارہ نمرا بُچا اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔
Wow! Fawad Khan set to appear in Ms Marvel – the Disney+ series about Marvel’s first titular Muslim character. He's listed on the show's official IMDB page. Farhan Akhtar, Nimra Bucha and Samina Ahmad are reportedly part of the cast too. Marvel yet to comment. Amazing if true! pic.twitter.com/FFdvBHXRGO
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) June 4, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل مارول سیریز کی نئی فلم مس مارول کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں جن میں پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان ولانی کا سپر ہیروئن والا لباس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ایمان ولانی کا لباس قبل ازیں پیش کی گئی تصویری کتب کی طرح مداحوں کو خوبصورت نظر آیا جس میں تاحال کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ کامک بکس میں ایمان ولانی سرخ اور نیلے لباس میں نظر آئی تھیں۔
مزید پڑھیں: مس مارول کی نئی تصاویر،پاکستانی اداکارہ ایمان کا لباس توجہ کا مرکزبن گیا