کراچی میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی اپیل اور کوششوں کے باوجود شہر قائد کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی نہیں آرہی ہے، جس کے باعث سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع پر غور کررہی ہے۔ لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بھی مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو پہلے ہی خطرے کی طرف اشارہ دے چکی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث آج کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن، کاروباری مراکز بند، پولیس نے حکومتی احکامات پرعمل درآمد کرانے کی تیاری کرلی۔

سندھ حکومت کے احکامات کے تحت جمعہ اور اتوار کو کراچی میں کاروبار بند رہے گا جبکہ 3 روز قبل جاری حکم نامے کے تحت میڈکل اسٹور اور لازمی سروز دفاتر کھولے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بھی کورونا بے قابو، شہر کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن، آمد و رفت پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ کی آئی جی سندھ اور تمام کمشنرز جاری ہدایات پر عمل درآمد کے لیے کراچی انتظامیہ اور پولیس نے تیاری کر لی ہے۔ جمعہ اور اتوار کو تمام کاروبار بند جبکہ گوشت ،سبزی ، پھل اور کریانہ اسٹور پرصبح 6بجے سے شام 8بجے تک کاروبار ہوگا۔