فواد خان اور مہوش حیات ‘مس مارول’ میں دادا،دادی بننے کو تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد خان اور مہوش حیات فلم 'مس مارول' میں دادا،دادی بننے کیلیئے تیار
فواد خان اور مہوش حیات فلم 'مس مارول' میں دادا،دادی بننے کیلیئے تیار

مس مارول فلم میں پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان کے کام کرنے کی تصدیق پہلے ہی کی جا چکی ہے لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ مذکورہ ویب سیریز میں پاکستانی سپر اسٹارزمہوش حیات اور فواد خان فلم کے مرکزی کردار کے دادا،دادی کا کردار ادا کرنے کیلیئے تیار ہیں۔

گزشتہ ماہ جنوری میں یہ خبریں سامنے آئی تھی کہ امریکی سائنس فکشن ویب سیریز ’مس مارول‘ میں مہوش حیات ایکشن میں دکھائی دیں گی تاہم اب اس خبر کی تصدیق ہوچکی ہے کہ اداکارہ اس فلم میں کام کریں گی۔

مہوش حیات اور فواد خان فلم کی جوڑی کمالہ خان کے پردادا حسن اور عائشہ کا کردار ادا کرینگے،جس میں وہ تقسیم سے پہلے کے دور کی کہانی اور کرداروں کو پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمال خان کے دادا دادی کا کردار فلیش بیک کےمنظر میں سامنے آتا ہے،اس موقع پر شائقین ستاروں کو دیکھ سکیں گے۔

مزید برآں فلم میں مہوش حیات اور فواد خان کے علاوہ پاکستانی نژاد کینیڈین اداکار ایمان ویلانی سیریز میں مس مارول عرف کمالہ خان کا کردار ادا کریں گی، سیریز کی ہدایت کاری شرمین عبیدچنائے،میرا مینن، بلال فلاح اور عادل العربی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عطااللہ خان عیسیٰ کی بیٹی، لاریب عطا آسکر کیلیئے نامزد

فلم کی کاسٹ میں ارمس نائٹ، میٹ لِنٹز، ساگر شیخ، ریش شاہ، زینوبیا شراف، موہن کپور، یاسمین فلیچر، لیتھ ناکی، اظہر عثمان، ٹریوینا اسپرنگر اور نمرہ بوچا بھی شامل ہیں۔

’مس مارول‘ کا پہلا ٹیزر نومبر 2021 میں جاری کیا گیا تھا اور ویب سیریز کو 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Posts