لیٹر گیٹ، فواد چوہدری نے شہباز حکومت کی تحقیقات کی پیشکش مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI TO TOPPLE PRESENT GOVT WITHIN 8-10 WEEKS: FAWAD CHAUDHRY

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے لیٹر گیٹ اسکینڈل پر شہبازشریف حکومت کی تحقیقات کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش مسترد کرتے ہیں۔ یہ خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرح خان ا ور خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، محکمہ ایکسائز

ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دھمکی آ میز خط کی تفتیش کے متعلق  کہا کہ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہئے جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ 

قبل ازیں نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے دھمکی آمیز خط قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو لیٹر گیٹ پر اِن کیمرہ بریفنگ دی جائے جس میں عسکری حکام، سفیر اور اراکینِ پارلیمان موجود ہوں۔

نو منتخب وزیر اعظم نے کہا کہ اگر لیٹر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات سے غیر ملکی سازش ثابت ہوئی تو مستعفی ہو کر گھر چلا جاؤں گا، نہ میں نے وہ خط دیکھا اور نہ ہی کسی نے مجھے یہ خط دکھایا۔ تحقیقات دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کردیں گی۔

دوسری جانب سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ وزیر اعظم شہباز شریف پہلی ہی تقریر میں جھوٹ بول رہے ہین۔ قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی میں بلایا تو بائیکاٹ کرکے بھاگ گئے تھے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کو جب دھمکی آمیز خط ملا تو انہوں نے شہباز شریف سے کہا کہ آئیں، خط دیکھ لیں۔ شہباز شریف نے نہیں دیکھا۔ یہ خود غلام اور سازش کا حصہ ہیں۔ 

Related Posts