شدّت پسندوں کی شکست پر خوشی ہے۔فواد چوہدری کا نریندر مودی کی ہار پر ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدّت پسندوں کی شکست پر خوشی ہے۔فواد چوہدری کا نریندر مودی کی ہار پر ردِ عمل
شدّت پسندوں کی شکست پر خوشی ہے۔فواد چوہدری کا نریندر مودی کی ہار پر ردِ عمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابات میں متوقع شکست پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدّت پسندوں کی شکست پر خوشی ہے۔

سماجی   رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے دہلی کے انتخابات میں شدت پسند سیاسی جماعت کی ہار پر بے حد خوشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کو بھارتی دارالحکومت سے شکست

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ امید کرتے ہیں نریندر مودی اپنی اِس ہار سے سبق سیکھیں گے اور نفرت کی سیاست پر نظر ثانی کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سارا پاکستان آر ایس ایس کے شدّت پسندوں کے خلاف کھڑا ہے۔ 

 ٹوئٹر پر تین روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور خیریت سے ہیں۔

 وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی ٹوئٹر صارف کی طرف سے وزیراعظم، فواد چوہدری اور میجر جنرل آصف غفور کیلئے  نیک تمناؤں کے اظہار کا جواب دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان  شدت پسندوں کے خلاف ہے۔فواد چوہدری

Related Posts