وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کا مطالبہ
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھی زبان کےسینئر  صحافی عزیز میمن کے قتل پر تحقیقات کی جائیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج سندھی زبان کے صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا گیا جس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اِس ویڈیو میں عزیز میمن نے بتایا ہے کہ انہیں پیپلز پارٹی سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں اور وہ اسلام آباد بھی آئے۔ 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لیں اور معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں کیونکہ مقتول صحافی نے سندھ کی حکمراں سیاسی پارٹی پر الزام لگایا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل نامعلوم ملزمان نے سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا جبکہ سندھی زبان کے صحافی عزیز میمن کی لاش گودوشاخ نامی نہر سے برآمد ہوئی جس پر صحافی برادری شدید احتجاج کر رہی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق سندھی زبان کے مؤقر روزنامے اور سندھی ٹی وی چینل سے وابستہ عزیز میمن نامی صحافی کو نامعلوم وجوہات کے باعث قتل کیا گیا۔ قاتلوں نے ان کی لاش گودوشاخ میں پھینک دی تھی۔

مزید پڑھیں: نامعلوم ملزمان نے  عزیز میمن کو قتل کردیا، صحافیوں کا شدید احتجاج

Related Posts