نامعلوم ملزمان نے سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا، صحافیوں کا شدید احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نامعلوم ملزمان نے سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا، صحافیوں کا شدید احتجاج
نامعلوم ملزمان نے سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا، صحافیوں کا شدید احتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پڈ عیدن: نامعلوم ملزمان نے سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کردیا جبکہ سندھی زبان کے صحافی عزیز میمن کی لاش گودوشاخ نامی نہر سے برآمد ہوئی جس پر صحافی برادری شدید احتجاج کر رہی ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق سندھی زبان کے مؤقر روزنامے اور سندھی ٹی وی چینل سے وابستہ عزیز میمن نامی صحافی کو نامعلوم وجوہات کے باعث قتل کیا گیا۔ قاتلوں نے ان کی لاش گودوشاخ میں پھینک دی تھی۔

پولیس کو نامور سندھی صحافی کی لاش اقلیتی برادری کی عبادت گاہ کے قریب سے ملی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول صحافی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تاہم میڈیکل آفیسر کا بیان اس کے برعکس ہے۔

تحصیل ہسپتال محراب پور کے میڈیکل آفیسر کے مطابق مقتول صحافی کو گلا گھونٹ کر قتل نہیں کیا گیا، ان کے گلے میں تار کے نشانات نظر نہیں آتے، تاہم آلۂ قتل اور قتل کے محرکات پر تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے رپورٹ طلب کی ہے۔

دوسری جانب صحافی برادری نے عزیز میمن کے قتل پر پولیس تھانے سمیت دیگر اہم مقامات پر احتجاج کے طور پر دھرنے دئیے اور مطالبہ کیا کہ عزیز میمن کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ 

Related Posts