وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ”خوشبو کی شاعرہ“ پروین شاکر کو خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ”خوشبو” کی شاعرہ پروین شاکر کو خراجِ تحسین
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ”خوشبو” کی شاعرہ پروین شاکر کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ”خوشبو“ کی شاعرہ پروین شاکر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اُردو کی با کمال شاعرہ پروین شاکر کے 67ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر ان کا ایک شعر پوسٹ کیا۔

فواد چوہدری کے شیئر کیے گئے شعر میں پروین شاکر نے اپنے شعری مجموعے ”خوشبو“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی، اُس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی۔ 

یاد رہے کہ اُردو زبان کی باکمال اور نامور شاعرہ پروین شاکر کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 25 سال کا طویل عرصہ گزرا جبکہ آج مداح عہد ساز شاعرہ کا 67واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔

پروین شاکر نے  24 نومبر 1952ء کو شہرِ قائد میں آنکھ کھولی جبکہ شہرتِ دوام حاصل کرنے والی پروین شاکر کا پہلا مجموعہ خوشبو شاعری کے میدان میں ان کی پہلی پہچان بنا۔

خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کا پہلا مجموعہ 1976ء میں شائع ہو کر قارئین کے ہاتھوں میں پہنچا تو ملک بھر میں ان کے حسنِ بیان کی دھوم مچ گئی جس کے بعد ماہِ تمام، خود کلامی اور انکار نامی شاعری کے مجموعے بھی شائع ہوئے۔

باکمال شاعرہ پروین شاکر کو موت سے قبل خالقِ حقیقی سے جا ملنے کا علم ہوچکا تھا، جس کی گواہی ان کے اشعار میں دیکھی جاسکتی ہے، خصوصاً یہ شعر:

مر بھی  جاؤں تو کہاں لوگ بھُلا ہی دیں گے

لفظ میرے مِرے ہونے کی گواہی دیں گے

مزید پڑھیں:  پروین شاکر کا 67واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Related Posts