دبئی: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی پراجیکٹ کا آغاز کرے گی جو انہیں معاشی طور پر مضبوط بنائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سمندر پار پاکستانیوں کو مضبوط بنانے کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے بیرونِ ملک مقیم شہریوں کیلئے جو کیا، وہ کسی اور وزیر اعظم نے کرنے کا سوچا بھی نہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق لاہور سے گرفتار