تحریکِ عدم اعتماد، اپوزیشن عوامی حمایت سے محروم ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارے بونے مل کر دیوقامت شخص کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں، فواد چوہدری کا سیاسی حالات پر تبصرہ
سارے بونے مل کر دیوقامت شخص کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں، فواد چوہدری کا سیاسی حالات پر تبصرہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد میں کامیابی کیلئے اپوزیشن عوامی حمایت سے محروم اور اراکینِ اسمبلی کی مطلوبہ تعداد سے عاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے تحریکِ عدم اعتماد لائے جانے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ان کی جانب سے صرف ٹائم لائن دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جماعتِ اسلامی کا کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف احتجاج کا اعلان

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مارچ سے سیاسی ماحول گرم کرنے کی کوشش میں مصروف تھیں اور صرف فیس سیونگ کیلئے تحریکِ عدم اعتماد کی باتیں کی گئیں۔ پی ڈی ایم کی صورتحال مایوس کن ہے۔

خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں۔ ان کی دو بڑی جماعتیں پی پی پی اور ن لیگ صرف کچھ علاقوں تک محدود ہوگئی ہیں۔ حکومت کا ساتھ دینے کیلئے اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں اور اپنے ذاتی مفادات کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت بلاول بھٹو کے راولپنڈی مارچ کا خیر مقدم کرے گی اور مارچ کی کل طاقت 100افراد کو چائے بھی پلائی جائے گی۔ 

Related Posts