اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے جبکہ مودی حکومت کے اقدامات مسلم کش ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں، انسانیت دشمن بھی ہیں۔
وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت مودی حکومت کے اقدامات کی موجودگی میں نہیں ہوسکتی۔ ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔
مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں انسانیت دشمن ہیں بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے نہیں ہو سکتی ایسے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے کشمیریوں کے شہداء کے خون سے وفاداری لازم ہے https://t.co/rmBnKLS1vv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2022