عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید 4.69 روپے ہونے مہنگی ہونے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید 4.69 روپے ہونے مہنگی ہونے کا امکان
عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری ، بجلی مزید 4.69 روپے ہونے مہنگی ہونے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی، نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی سماعت کل ہوگی جس سے بجلی مزید 4.69 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کریگا، یہ اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے جس سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد جب کہ کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ڈیزل سے 1.46 فیصد اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 10.36فیصد، درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد اور جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ذرائع

سی پی پی اے کے مطابق ڈیزل سے پیدا بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی اور فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ جوہری ایندھن سے پیدا شدہ بجلی کی لاگت ایک روپے فی یونٹ رہی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی میں کل 13 ارب 76 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی کیلئے ریفرنس لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ مقرر تھی تاہم بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی۔

Related Posts