کورونا کے خلاف پاکستان کی مثبت پیش رفت نے دُنیا کو حیران کردیا۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے خلاف پاکستان کی مثبت پیش رفت نے دُنیا کو حیران کردیا۔فواد چوہدری
کورونا کے خلاف پاکستان کی مثبت پیش رفت نے دُنیا کو حیران کردیا۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف پاکستان کی مثبت پیشرفت نے دُنیا کو حیران کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزہ کا اجراء شروع کردیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کورونا کے محاذ پر پاکستان کی ریکوری نے دُنیا کو حیران کردیا ہے۔ بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک وائرس سے جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں بھی خوشخبری متوقع ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ توہوا لیکن قوتِ خرید میں بھی اسی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں آئندہ 2 سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں کورونا سے کل 9 لاکھ 22 ہزار 824 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار20 ہزار 850 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

آج پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 71 فیصد رہی۔ 

مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ، 71 مزید شہری جاں بحق

قبل ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے جس سے عام آدمی کی حالت بہتر ہورہی ہے۔

 ٹوئٹر پرآج سے 2 روز قبل اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے معیشت کا جو حشر کیا، اس کے نتیجے میں معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: معاشی ترقی سے عام آدمی کی حالت بہتر ہورہی ہے۔فواد چوہدری 

Related Posts