فواد چودھری نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد حسین چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ میں سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی، اب میں نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے پارٹی عہدے سے استعفا دے کر عمران خان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے  کہا تھا کہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظر کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے۔

اگلے ہی روز اہلیہ حبا چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شکوہ کیا تھا کہ انہوں نے فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کا نام لینا بھول گئے۔

Related Posts