کراچی، ملیر سٹی سے منشیات کی سپلائی میں ملوث ماں باپ اور بیٹا گرفتار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی، ملیر سٹی سے منشیات کی سپلائی میں ملوث ماں باپ اور بیٹا گرفتار
کراچی، ملیر سٹی سے منشیات کی سپلائی میں ملوث ماں باپ اور بیٹا گرفتار

کراچی: ملیر سٹی سے پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائی میں ملوث خاندان مل گیا، ماں، باپ اور بیٹا تینوں گرفتار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی سے پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائی میں ملوث خاندان کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں ماں باپ اور بیٹا شامل ہیں۔

مقامی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر غریب آباد کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات کے 20 سے زائد مقدمات تھانہ ملیر سٹی، سکھن اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔

گرفتار ملزمان کے نام شہر میں انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے۔ ملزمان ملیر سٹی سے شہر کے دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

تینوں گرفتار ملزمان شریف، یاسین اور عزیزہ زوجہ شریف کا کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، گاڑی تیار کر لی گئی۔نیکٹا کا الرٹ 

Related Posts