کراچی:میانوالی کے بعد کراچی کے علاقے لیاقت آباد 7 نمبر غوثیہ مسجد کے قریب باپ نے 24 دن کی اپنی ہی بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔
ریسکیو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 7نمبر غوثیہ مسجد کے قریب باپ نے 24 دن کی اپنی ہی بیٹی کا گلا کاٹ دیا،ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاعات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ بچی کی شناخت زومیل سعد کے نام سے ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 7دن کی بچی کو باپ شاہ زیب نے میانوالی میں تین گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی کے شاہ زیب نے بیوی کو کہہ رکھا تھا کہ اگر پہلی اولاد بیٹی ہوئی تو میں مار دوں گا۔
مزید پڑھیں:باپ کے ہاتھوں میانوالی میں 7 روز کی بچی کے قتل پر ہر آنکھ اشکبار