فیصل آباد میں ذاتی دشمنی کی بنیاد پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جن میں باپ بیٹے کا رشتہ ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں ذاتی اور خاندانی دشمنی کی بنیاد پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں حفیظ نامی ایک شخص اور اس کا بیٹا معظم زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ علاقہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو ایسے گروہوں کے درمیان پیش آیا جو پہلے سے ایک دوسرے کے دشمن ہیں اور اس سے قبل بھی ایسے ہی واقعات پیش آچکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دیرینہ دشمنی اور ذاتی عناد کی بنیاد پر ایک شخص کو قتل بھی کیا جاچکا ہے جس کے بعد بھی دونوں گروہوں کی غیر قانونی جھڑپیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق آئے دن دونوں گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جن میں فائرنگ کے لیے غیر قانونی اسلحے کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے خلاف جلد قانونی کارروائی کی جائے گی۔