واشنگٹن: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے کرپشن اور جرائم کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر گمنام شیل کمپنیوں کے استعمال کا انکشاف کیا۔
ایف اے ٹی ایف کی حالیہ رپورٹ میں کمپنی فاؤنڈیشن، ایسوسی ایشن کے اصل مالک یا دیگر کسی قانونی شخص سے متعلق خفیہ رازوں سے چھٹکارا پانے میں ممالک کی مدد کے لیے بہترین طریقہ کار کی نشاندہی کی گئی تاکہ جرم اور دہشت گردی کے لیے ان تمام کے غلط استعمال سے بچا جاسکے۔
خیال رہے کہ شیل فرمز وہ کمپنیاں ہوتی ہیں جو صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوں اور ان کا کوئی دفتر یا ملازم موجود نہیں ہوتا۔رپورٹ میں کہا کہ ’کمپنیز، ایسوی ایشنز یا منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے دیگر اداروں کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بینیفشل اونر کی شفافیت لازمی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا وفد دو ہفتہ پاکستان میں قیام کرے گا