پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات آج سے پیرس میں شروع ہوں گے جو 18 اکتوبر تک جاری رہیں گے جبکہ اس دوران پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر گفت و شنید ہوگی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا سالانہ اجلاس فرانس کے دارالحکومت میں جاری ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد پہلے ہی پیرس پہنچ چکا ہے جس کی سربراہی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خالی دماغ کے جوکر نریندر مودی میں اقلیتیوں سے نفرت بھری ہے۔سابق بھارتی سپریم کورٹ جج
اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف ایکشن پر عمل درآمد کے متعلق نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 3 روز قبل بتایا کہ چینی صدر نے بھارت جانے سے پہلے وزیراعظم اور آرمی چیف کو دورے کی دعوت دی، دورہ چین میں تین نکاتی ایجنڈا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا۔
مزید پڑھیں: چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی، ڈی جی آئی ایس پی آر