چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی، ڈی جی آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ISPR
چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی، ڈی جی آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی صدر نے بھارت جانے سے پہلے وزیراعظم اور آرمی چیف کو دورے کی دعوت دی، دورہ چین میں تین نکاتی ایجنڈا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا۔

ی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی صدر نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی ہے، چینی صدر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا، چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا۔

میجرجنرل آصف غفورکے مطابق چینی صدر نے کہا کہ پاکستان میں سول اور فوجی قیادت ملکر کام کررہی ہے جو اچھی بات ہے۔ چین پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کرے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کو پاکستان میں صنعتیں منتقل کرنے کا کہا  اور چین پر واضح کیا کہ ہمیں امداد نہیں چاہیے۔ چین نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے چینی صدر کو کہا کہ مودی کو حالات سے آگاہ کریں۔

 میجرجنرل آصف غفور کے مطابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ کشمیر پر ظلم ہوگا تو پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ جب ضرورت پڑی پورے وسائل استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ابھی تک بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔

Related Posts