دبئی:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی ایشیا کپ کے فائنل سے قبل فٹ ہوگئے اور اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب وہ فٹ ہوچکے ہیں اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے دبئی اسٹیڈیم میں پوری رفتار سے بولنگ پریکٹس کی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں جاری ہے۔
سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم میں 2 کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کا کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپر فور محلے میں بھارت 3 میں سے صرف ایک میچ میں فتح حاصل کرپایا، جبکہ افغانستان کو اپنے تینوں میچز میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ: سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت