پی ٹی آئی نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اور اس کے ہینڈلرز مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں۔

آج ایک ٹویٹ میں، سابق وزیر اعظم نے کہا: ”کل ہمارا گوجرانوالہ جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے موجودہ مرحلے کا آخری جلسہ ہوگا۔ میں اگلے مرحلے کا اعلان جلسہ میں کروں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلرز ”اس قدر گھبراہٹ کا شکار ہیں کہ قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے کہ وہ مائنس ون فارمولے پر شدت سے آگے بڑھ رہے ہیں ”۔

عمران خان کے بیان سے پہلے، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی قوم پر زور دیا کہ وہ ہفتے کی شام پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔

عمران خان کا یہ بیان ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف ایک جلسے میں ان کی توہین پر توہین عدالت کی کارروائی کے دوران فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے حکومت کے ”مائنس ون فارمولے“ کے خلاف باہر آنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:عمران خان جب جیل جائیں گے تو سمجھ آ جائے گی،رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔ کل سے ملک بھر میں ایک احتجاجی تحریک شروع ہو گی،ہم پوری قوم سے اس میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔