بھارت میں کسان نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج،پولیس سے جھڑپیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کسان نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج،پولیس سے جھڑپیں
بھارت میں کسان نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج،پولیس سے جھڑپیں

ممبئی:بھارت میں کسانوں کی جانب سے ’دہلی چلو‘ احتجاج طول پکڑتا جارہا ہے اور مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے۔

مختلف ریاستوں سے کسانوں کے قافلے دارالحکومت دہلی کی جانب مارچ کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کوروکنے کیلئے ہریانہ،پنجاب اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے پولیس کی آنسوگیس شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جارہا ہے، دہلی پولیس نے حکومت سے 9 اسٹیڈیم کو عارضی جیلوں میں تبدیل کرنے کی اجازت مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کسان کاشتکاری اور مزدوری سے متعلق نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کسانوں بڑھ کر کئی ریاستوں تک پھیل چکا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت، اسپتال میں رکھی لڑکی کی لاش کو کتے نے بھنبھوڑ ڈالا، ویڈیو وائرل

Related Posts