فرحان سعید، عروہ حسین کے ساتھ ڈرامے میں کام کرینگے یا نہیں؟ جانئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرحان سعید نے عروہ حسین سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی
فرحان سعید نے عروہ حسین سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی

کراچی: معروف گلوکار و دلکش اداکار فرحان سعید نے عروہ حسین کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے سے متعلق بیان دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اُن کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہم دونوں ڈرامے میں ساتھ نظر آئیں لیکن ایسا امکان بھی ہے کہ دونوں میں سے ایک منع کردے۔

فرحان سعید کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں، سوشل میڈیا صارفین یہ تبصرہ کررہے ہیں کہ شاید اِن کے درمیان تعلقات پھر سے خراب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ولاگر حنا دانیال کی موت کیسی ہوئی؟ بہن کا انکشاف

واضح رہے کہ دونوں معروف اداکار 2016 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے لیکن 2020 میں ایسی خبریں سامنے آنے لگیں کہ اِن کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، تاہم اس بارے میں دونوں میں سے کسی نے نا تو تردید کی اور نا ہی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان صلح ہوگئی ہے بعدازاں دونوں نے ساتھ میں زارانور عباس کی سالگرہ میں بھی شرکت کی تھی۔

 

Related Posts