فرحان اشرفی ایف پی سی سی آئی کی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی کے کنوینر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرحان اشرفی ایف پی سی سی آئی کی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی کے کنوینر مقرر
فرحان اشرفی ایف پی سی سی آئی کی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی کے کنوینر مقرر

کراچی:ایف پی سی سی آئی نے معروف صنعتکار فرحان اشرفی کو رواں برس کیلئے یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی کا کنوینر مقرر کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدرمیاں ناصر حیات مگوں نے فرحان اشرفی کو سال 2021ء کیلئے ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ”یارن ٹریڈنگ“ کا کنوینر مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

معروف صنعتکار فرحان اشرفی اپنے تجربات اور بہترین خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے یارن کے کاروبار سے متعلق مسائل کواجاگر کرنے اوراسے حل کرنے میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

 پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما) کے وائس چیئرمین فرحان اشرفی حال ہی میں سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔وہ نامور فلاحی ادارے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی ٹرسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری بھی ہیں۔

فرحان اشرفی نے یارن ٹریڈنگ کے کنوینر کے لیے نامزدگی پر بزنس مین گروپ(بی ایم جی)کی قیادت سمیت ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں، سینئر نائب صدرایف پی سی سی آئی اور سینئر وائس چیئرمین پائمامحمد حنیف لاکھانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس حوالے سے فرحان اشرفی کا کہنا ہے کہ وہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بنیادی خام مال یارن کے شعبے کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ٹیکسز سے متعلق امور کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ فورمز پر اجاگر کریں گے تاکہ باہمی مشاورت سے ٹیکسز سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:  سرکاری اداروں کے ملازمین وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کیلئے تیار

Related Posts