کراچی کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سڑک پر کھڑی گاڑیاں ضبط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سڑک پر کھڑی گاڑیاں ضبط
کراچی کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، سڑک پر کھڑی گاڑیاں ضبط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کی مختلف سڑکوں پر بلدیہ عظمیٰ کا انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری ہے جس کے دوران سڑک پر کھڑی گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔

ٹفصیلات کے مطابق  بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جناب سے شہر کی مختلف سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، آج پیر کے روز ٹائمز اسکوائر گلشن اقبال میں ڈینٹرز اور موٹر مکینک کی جانب سے سڑک پر کھڑی گاڑیاں لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ضبط کر لی گئی ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ ایڈمنسٹریٹرکراچی  لئیق احمد کی ہدایت پر ٹائمز اسکوائر اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن كيا گیا ، سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم ڈینٹرپینٹر کی گاڑیاں اور دیگر تجاوزات ضبط کر لی گئی۔

محکمۂ انسدادِ تجاوزات کا کہنا ہےکہ یہ کارروائی حکامِ بالا کی ہدایت پر علاقہ پولیس، سٹی وارڈنز اور اینٹی انکروچمنٹ عملے کے ذریعے کی گئی جبکہ تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ تمام سڑکیں اور فٹ پاتھ تجاوزات سے پاک کیے جائیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی نے برساتی نالوں کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ شہر کی اہم اور مصروف سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی۔

بشیر احمد صدیقی نے 3 روز قبل ایم ایم نیوز کو بتایا کہ کراچی کے2 اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،ضلع وسطی میں گجر نالہ اور ناظم آباد عید گاہ میں برساتی نالے کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: گجر نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، غیر قانونی تعمیرات مسمار

Related Posts