بھارت کے مشہور یوٹیوبر پرم سنگھ نے سکھ مت چھوڑ کر دین اسلام قبول کرلیا ہے۔
پرم سنگھ اکثر اسلامی ویڈیوز بناتے تھے اور لوگوں کو یوٹیوب سے لاکھوں روپے کمانے کے طریقے بتاتے رہتے تھے، ان سے اکچر لوگ سوال کرتے تھے کہ آپ اسلامی ویڈیوز کیوں بناتے ہیں جبکہ آپ کا تعلق تو سکھ فیملی سے ہے؟
اس پر حال ہی میں پرم سنگھ نے اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لوگوں کو بتایا کہ میں نے اسلام قبول کرلیا۔
پرم نے ابھی تک ویڈیو کا صرف ایک حصہ اپ لوڈ کیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ● اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ ● میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں بیشک محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ میں نے اسلام قبول کرلیا، ہاں میں مسلمان ہوگیا ہوں۔۔
یہ بھی پڑھیں:
شاہین شاہ آفریدی نے 23 ویں سالگرہ سُسرال میں منائی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل
ویڈیو میں بات کرتے ہوئے یوٹیوبر نے کہا کہ میں ہمیشہ ایسی ویڈیوز بناتا تھا جس میں اسلامی تعلیم ہوتی تھی لوگوں کو لگتا تھا کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں یا میں کوئی فیک ہوں لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ میں نے پیسے کمانے کی خاطر ایسی ویڈیوز بنائی تھیں اور مجھے ان سے اچھے ویوز ملے، پیسے بھی ملے۔ لیکن میں نے اسلام کو بطور مذہب قبول کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد ہر سال زکوۃ دیتے ہیں اور ان کی وجہ سے ہی اسلام کی جانب رجحان بڑھا۔ اسلام ایک پُرامن مذہب ہے وہ ہمیں سکھاتا ہے کیسے ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے ہیں اور کیسے آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام محض ایک مذہب نہیں بلکہ یہ ایک مکمل طریق زندگی (وے آف لائف) ہے، اسلام قبول کرنے اور اسلامی تعلیمات پر عمل شروع کرنے کے بعد میری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے۔