مشہور امریکی خاتون مارشل آرٹس ایتھلیٹ امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیدر ویٹ ڈویژن میں حصہ لینے کے لیے مشہور 35 سالہ ایتھلیٹ امریکی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کی ماہر امبر لیبروک کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی امریکی مارشل آرٹس ایتھلیٹ نے بتایا کہ اس دین نے ان کی زندگی پر کس طرح مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔

 

ایم ایم اے کیریئر میں متعدد فتوحات حاصل کرنے والی امبر لیبروک نے انسٹاگرام پر گزشتہ چند ماہ کے دوران اپنے تبدیلی کے سفر کو شیئر کیا۔

 

 

انسٹاگرام پوسٹ میں امبر نے ان مہینوں کو چیلنجز اور کامیابیوں دونوں کا مرکب قرار دیا۔

ان کی انتھک کوششوں کے باوجود انہیں اپنے کیریئر میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے پیاروں سے دور رہنا پڑا، جس کی وجہ سے ان کی زندگی میں ایک اہم ہلچل پیدا ہوئی۔

انہوں نے اپنے ایمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربات نے انہیں اللہ اور روحانی راستے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امبر نے کہا کہ اس پورے عرصے میں انہیں اپنی زندگی میں لوگوں کے ساتھ اور سب سے اہم خود کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کی اجازت دی ہے۔

چاہے حالات سازگار ہوں یا مشکل انہوں نے اس سال کو ایک ناقابل یقین سفر کے طور پر پیش کیا اور مستقبل کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے پختہ یقین کیا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ قابل قدر ہے۔

امبر نے کہا ’یہ میری ٹائمنگ نہیں بلکہ اللہ کا وقت ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے۔ اچھا، برا، کچھ بھی، یہ ایک حیرت انگیز سال رہا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور میں اپنے لئے ہر چیز کی منتظر ہوں‘۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے سے متعلق بتایا کہ ان کے مینٹور مجید حمید نے اس سلسلے میں ان کی بہت رہنمائی کی، ان ہی کی بدولت اسلام قبول کرنے کی راہ آسان بنی۔

 

Related Posts