آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کیلئے خاندان بہت اہم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیلپ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کی رائے میں خاندان ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔
گیلپ پاکستان کے مطابق پاکستانی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی میں خاندان کتنی اہمیت رکھتا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے صرف 1 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ خاندان ہمارے نزدیک زیادہ اہم نہیں۔
دوسری جانب اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے 6 فیصد پاکستانیوں نے یہ جواب بھی دیا کہ ہماری زندگی میں خاندان دیگر چیزوں کے مقابلے میں اہم ہے جبکہ 93 فیصد پاکستانیوں نے خاندان کو بے حد اہم قرار دیا۔
93% Pakistanis say that family is very important in their life (World Values Survey & Gallup & Gilani Pakistan Poll)
93% پاکستانیوں کے مطابق اُن کی زندگی میں فیملی / خاندان بہت اہم ہے۔ (گیلپ & گیلانی پاکستان اور ورلڈ ویلیو سروے)https://t.co/WurVuHaKwD#family @ValuesStudies pic.twitter.com/z3D9NbXRcw
— Gallup Pakistan (@GallupPak) August 3, 2020
یہ بھی پڑھیں: احساس کیش سے ملک کے ہر دوسرے خاندان کی مدد کی گئی۔اسد عمر