صحافت کریں،وزیراعظم کے بارے میں جھوٹی خبریں نہ دیں۔ڈاکٹر شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحافت کریں،وزیراعظم کے بارے میں جھوٹی خبریں نہ دیں۔ڈاکٹر شہباز گل
صحافت کریں،وزیراعظم کے بارے میں جھوٹی خبریں نہ دیں۔ڈاکٹر شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان علیحدگی کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایسی خبریں چلائی جارہی تھیں کہ خاتون اول اور وزیراعظم کے درمیان ناراضگی ہوگئی ہے اور اسی وجہ سے بشریٰ بی بی ناراض ہوکر لاہور چلی گئیں ہیں۔

ان خبروں کے سامنے آتے ہی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں اور اُس شخص کے خلاف سخت ایکشن لیا جائگا جس نے ایسی خبر پھیلائی ہے۔

تاہم اس حوالے سے اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اول دونوں اسلام آباد میں ہیں اور خاتون اول پچھلے پورے ایک سال میں صرف ایک ہفتے کیلیئے لاہور تشریف لے کر گئیں تھیں۔
مزیدازاں اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست اور صحافت کریں کسی کے اہلخانہ کے بارے میں جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔

مزید پڑھیں:غلام نبی میمن نے ماتحت افسران سے ٹریفک چالان کا اختیار واپس لے لیا

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پروپیگینڈا کیا جارہا ہے، خاتون اول قطعا میرے گھر میں قیام پزیر نہیں ہوئیں، وہ دونوں اسلام آباد میں ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی بھی سیاست میں انسان کو اتنا نہیں گرنا نہیں چاہیئے کہ وہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردے۔

Related Posts