پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار فخرِ عالم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی کو تجارتی سرگرمیاں اور امورِ مملکت جاری رکھنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران ہماری پورٹ انڈسٹری اپنا کام اچھے طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔
گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ ملک میں کارگو کی صورت میں سامانِ تجارت کی آمدورفت اچھی مقدار و معیار کے ساتھ جاری و ساری ہے جس میں پورٹ قاسم کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ پورٹ قاسم پر بہترین تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
فخرِ عالم نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنی ٹیم پر فخر ہونا چاہئے جو اچھا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں۔
Great to see that in these challenging times our port is handling good volumes of cargo & especially Port Qasim doing a great job. @AliHZaidiPTI you should be proud of your team. Good work. Let’s kee the trade going. https://t.co/etD9Wp2Sen
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) April 22, 2020