راولپنڈی میں چنے کے چھلکے پر رنگ چڑھا کر چائے کی پتی بنائے جانے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں چنے کے چھلکے پر رنگ چڑھا کر چائے کی پتی بنائے جانے کا انکشاف
راولپنڈی میں چنے کے چھلکے پر رنگ چڑھا کر چائے کی پتی بنائے جانے کا انکشاف

راولپنڈی میں چنے کے چھلکے پر رنگ چڑھا کر چائے کی پتی بنا کر فروخت کیا جارہا ہے جس پر متعلقہ فوڈ اتھارٹی حکام کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی فوڈ اتھارٹی کی کوتاہی کے سبب راولپنڈی کے  ننکاری بازار میں مبینہ طور پر چنے کو چھلکے پر رنگ چڑھا کر چائے کی پتی کی شکل میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کارروائی کی مجاز راولپنڈی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خاموشی نے کئی اہم سوالات کو جنم دے دیا، ذرائع، کا دعویٰ ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بار بار احکامات جاری کیے گئے، پھر بھی مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

کارروائی نہ ہونےکی وجہ سے شہر کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں جعلی اور نامور کمپنیوں کے برانڈ با آسانی دستیاب ہیں۔سردیوں کی آمد سے قبل ننکاری بازار کی گلیوں میں جعلی پتی کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ننکاری بازار کے بڑے بڑے گوداموں میں چنے کے چھلکوں پر رنگ اور خوشبو لگا کر چائے کی پتی بنائی جاتی ہے۔یہ مضرِ صحت چائے کی پتی جی ٹی روڈ سمیت دیگر تفریحی مقامات پر ہول سیل میں سپلائی کی جارہی ہے۔

جعلی چائے کی پتی سے چائے بنا کر راولپنڈی کے سادہ لوح شہریوں کو زہر پلانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم فوڈ اتھارٹی حکام تاحال خاموش ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی فوڈ اتھارٹی نے زہر فروشوں کے خلاف کارروائی غیر محسوس طور پر کم کردی ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی سے بار بار رابطہ کرنے پر بھی بات نہ ہوسکی، یہ دعویٰ بھی سامنےآیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی روزانہ کی کارروائی سے بھی کچھ مخصوص افراد کو ہی آگاہ کیا جاتا ہے جبکہ عوام چائے کے نام پر زہر پینے میں مصروف ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی فروخت، ایکسائز ملازمین کی چاندی ہوگئی

Related Posts