آج پاکستانی اداکار اور فلمساز فہد مصطفیٰ کی 38ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جس نے پاکستانی تاریخ کا طویل ترین ڈرامہ نند اور جلن پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
میں عبدالقادر ہوں نامی ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے سے لے کر ایکٹر ان لا جیسی فلم میں ہیرو کا کردار ادا کرنے تک فہد مصطفیٰ کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور سراہا۔
اپنی زندگی کا نیا سنگِ میل عبور کرنے پر فہد مصطفیٰ کو آج ملک کے ہر شہر اور دنیا کے متعدد ممالک سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہوں گے۔ آئیے، فہد کی کامیابیوں پر ایک مختصر سی نظر ڈال لیں۔
بالی ووڈ میں انٹری کے بغیر شہرت
ملک کے مشہورومعروف اور بڑے ستاروں میں شامل فہد مصطفیٰ نے ثابت کیا کہ بالی ووڈ میں داخل ہوئے بغیر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جاسکتا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ بھارت سے فلم آفر ہوئی لیکن میں نے یہ پیشکش مسترد کردی۔
بھارتی اداکار اوم پوری بھی فہد مصطفیٰ کے معترف
آنجہانی بھارتی اداکار اوم پوری نے ایکٹر اِن لا میں فہد مصطفیٰ کی اداکاری کے جلوے دیکھے اور ان کے گرویدہ ہو گئے اور پاکستانی فنکار کی بے حد تعریف کی۔
فلم کی پروموشن کے دوران اوم پوری نے کہا کہ فہد پاکستان کا ہیرا ہے جو صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی بھارتی اداکار کے مقابلے پر رکھا جاسکتا ہے۔
فہد مصطفیٰ کی فلمیں پوشیدہ سرمایہ
معمولی موضوعات پر بنائی گئی دیگر فلموں کے مقابلے میں فہد مصطفیٰ کی فلموں کا موضوع اچھوتا اور جاندار ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر لوڈ ویڈنگ جہیز کی لعنت اور اس سے متاثرہ شادی پر بنائی گئی۔
اپنی جاندار اداکاری سے فہد مصطفیٰ نے اس فلم میں رنگ بھردئیے۔ ایکٹر ان لاء میں ہیرو کی اداکاری دماغ گھما کر رکھ دیتی ہے۔ اوم پوری کے ساتھ فلم میں فہد مصطفیٰ نے اہم موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔
ہندو بچے کیلئے معاونت
رمضان المبارک کے دوران 3 سالہ ہندو بچے کی سرجری کیلئے 40 لاکھ روپے کی ضرورت تھی۔ جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے اس کی آدھی رقم ادا کرکے ہندوؤں کے دل بھی جیت لیے۔
ڈرامہ پروڈیوسر کا اہم کردار
ایک ڈرامہ پروڈیوسر کے طور پر فہد مصطفیٰ نے 2008ء میں کام شروع کیا اور ایک اور ایک ہٹ ڈرامے پیش کیے جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
ڈنک
نند
عشقیہ
چیخ
بالا
اولاد
خود پرست
ایسی ہے تنہائی
حسد
بندش
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی اور شوہر کے محبت بھرے لمحات، تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں