حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمہ داران کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی۔

اٹارنی جنرل نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دی جس کے مطابق سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈشنل سیکریٹری دفاع اور ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے، نگران وزیراعظم

اٹارنی جنرل کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کو ذمہ داران کے تعین کا ٹاسک دیا گیا ہے، کمیٹی تمام دستاویزات، ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی متعلقہ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی متعلقہ قوانین کی روشنی میں معاملہ کا جائزہ لی گی جبکہ متعلقہ مینجمنٹ کے کردار اور ہدایات کا بھی جائزہ لی گی، کمیٹی اپنی تجاویز کے ساتھ رپورٹ پیش کرے گی۔

Related Posts