فیس بک رمضان المبارک سے متعلق نئے فیچرز سامنے لے آیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورچوئل ورلڈ میں بھی ہراسانی کے واقعات رپورٹ، فیس بک نے تبدیلی متعارف کرا دی
ورچوئل ورلڈ میں بھی ہراسانی کے واقعات رپورٹ، فیس بک نے تبدیلی متعارف کرا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: رحمتوں بھرے مہینے رمضان المبارک کے دوران فیس بک انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لئے ایک مہم شروع کی ہے، تاکہ صارفین اس رمضان المبارک میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو ایک دوسرے سے شیئر کرسکیں۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رمضان میں لوگ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے نئے اسٹیکرز کے ساتھ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ اچھے کام شیئر کرسکیں گے۔

نئے فیچرز کے مطابق صارفین اپنے دوستوں اور گھر والوں کا سحر یا افطار کے موقع پر شکریہ ادا کرسکیں گے، کوئی اچھا کام کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تاکہ دیگر کے اندر بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

—فوٹو:بشکریہ فیس بک

فیس بک ایپ میں نئے اوتار اسٹیکرز بھی موجود ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ میسنجر اور میسنجر کڈز ہپر نئے کیمرا ایفیکٹس اور اسٹیکرز بھی موجود ہوں گے۔

اس حوالے سے فیس بک نیوز روم نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ‘گزشتہ برس ہماری کمیونٹی نے ‘Happy Ramadan ‘ کی مہم کے تحت 2 کروڑ سے زائد فیس بک پر پوسٹس اور کمنٹس کا تبادلہ کیا’۔

فیس بک انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا کے باعث رکاوٹوں کے باوجود رمضان اچھے کام کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا اہم موقع ہے۔ گزشتہ برس فیس بک اور انسٹاگرام پر سال 2019 کے مقابلے میں ماہ رمضان میں فنڈریزنگ میں دگنا اضافہ ہوا تھا۔

Related Posts