سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کی سیکیورٹی یعنی معلومات کے تحفظ کے لیے پرائیویسی چیک اپ ٹول کا نیا ورژن لانچ کردیا جس میں 4 نئے ورژن شامل ہیں۔
فیس بک نے چیک اپ ٹول 2014 میں لانچ کیا تھا لیکن اِس ہفتے اس کا نیا ورژن ریلیز کیا گیاجس میں چار نئے فیچرز کو شامل کیا گیاہے جن کی مدد سے صارفین نہ صرف اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ اس بات کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں کیسے ان کی معلومات استعمال کی جا رہی ہیں۔
نئے پرائیویسی فیچر کی مدد سے صارفین یہ طے کر سکتے ہیں کہ کون ان کی پروفائل میں درج ای میل ایڈریس اور فون نمبر وغیرہ دیکھ سکتا ہے، اسی فیچر کی مدد سے صارف یہ بھی خود طے کر سکتا ہے کون کون ان کی پوسٹ کو دیکھ سکتا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے صارف کہیں سے بھی اکاؤنٹ لاگ اِن ہونے کی صورت میں الرٹ اور جب کوئی ان کی پروفائل میں جائے گا تو اس کی معلومات بھی حاصل کر سکتا ہے، اس کے علاوہ اب صارفین یہ طے کر سکتے ہیں کہ کون انہیں فیس بک پر سرچ کر سکتا ہے اور کون انہیں فرینڈ ریکویسٹ یا ایڈ ریکویسٹ بھیج سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی دعووں پر ایرانی ہیکرز کا کرارا جواب، ٹرمپ سرکار کی ویب سائٹ ہیک